محبوب کالونی ،گلشن جمال، سرور کالونی کے مکینوں کا احتجاج

محبوب کالونی ،گلشن جمال، سرور کالونی کے مکینوں کا احتجاج

سیوریج کی بد حالی پر حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی

سرگودھا(نامہ نگار)محبوب کالونی ،گلشن جمال، سرور کالونی کے مکینوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس کے باہر احتجاج کیامظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جنہوں نے متذکرہ علاقوں میں سیوریج کی بد حالی پر حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بتایا کہ خراب سیوریج سسٹم اور صفائی کے ناقص انتظامات کی شکایات درجنوں مرتبہ کی جا چکی ہے مگر اس کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا، افسران کاغذی کاروائی پوری کرنے کیلئے حکم جاری کر دیتے ہیں مگر نچلی سطح پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہااور نہ ہی اس حوالے سے دوبارہ پوچھا جاتا ہے ،متعلقہ سپروائزروں نے غلط رہنمائی کر کے افسران بالا کو رام کر نے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، جبکہ لوگ انتہائی ابتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، انہوں نے وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھانے مظاہرین سے مزاکرات کر کے ان کی شکایات جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر وہ منتشر ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں