جانوروں کی چربی سے مضر صحت تیل کی تیاری ، فروخت

 جانوروں کی چربی سے مضر صحت تیل کی تیاری ، فروخت

محکمہ ماحولیات نے چربی پگھلا کر تیل نکالنے کی شکایات پر کان نہیں دھرے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)قربانی کے جانوروں کی چربی پگھلا کر مضر صحت تیل کی تیاری عروج پر ،فوڈ اتھارٹی اور محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے کار روائیاں کرنیکی بجائے آنکھیں موند لیں عید الاضحی کے موقع پر ذبح کیے جانیوالے جانوروں کی چربی کو پگھلا کر مضر صحت تیل تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔عید الاضحی پر مویشیوں کی آلائشوں اور انتڑیوں سے چربی نکالی جاتی ہے جس کو پگھلا کر مضر صحت تیل تیار کیا جاتا ہے محکمہ ماحولیات نے جانوروں کی باقیات سے چربی نکال کر اسے پگھلا کر تیل نکالنے کی شکایات پر کان نہیں دھرے ،مضر صحت تیل تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے فوڈ اتھا رٹی کی جانب سے مضر صحت تیل کی فروخت پر کوئی کارر وائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں