گھریلو جھگڑے پر شادی شدہ خاتون کا اقدام خودکشی

گھریلو جھگڑے پر شادی شدہ خاتون کا اقدام خودکشی

راشدہ نے زہریلی گولیاں کھا لیں،فوری طبی امداد سے جان بچ گئی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )موضع شمار میں شادی شدہ خاتون راشدہ بی بی نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس کی حالت بگڑ گئی ، اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال قائد آباد منتقل کی گیا جہاں اس کا معدہ واش ہوا اور اسے مزید علاج کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد بھجوا دیا گیا ہے اجہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں