کشمیری عوام نے مودی کے یاروں کو مسترد کر دیا،انصر اقبال ہرل

کشمیری عوام نے مودی کے یاروں  کو مسترد کر دیا،انصر اقبال ہرل

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر انصر اقبال ہرل نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اقتدار کی خاطر ن لیگ والے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کشمیری عوام نے مودی کے یاروں کو مسترد کر دیا اور ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرنیوالوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر رہیں گے بیٹی کی شادی پر مودی کو بلانے والی جعلی راجکماری کو کشمیری عوام نے جس طرح مسترد کیا ہے اور اسے بتا دیا ہے کہ لندن میں ان کے والد نے جو پاکستان دشمن نمائندوں سے ملاقاتیں کی ہیں وہ کشمیری عوام کبھی نہیں بھولیں گے۔ پی ٹی آئی کی جیت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں