زرداری کی ملک و ملت کیلئے آئینی قومی سیاسی خدمات ہیں ،مرزا نیاز بیگ

زرداری کی ملک و ملت کیلئے آئینی قومی  سیاسی خدمات ہیں ،مرزا نیاز بیگ

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری حاجی مرزا نیاز بیگ نے کہا ہے آصف علی زرداری کی ملک و ملت کیلئے آئینی قومی سیاسی خدمات ہیں

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )انہوں نے سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیل کرنے کی بجائے درگزر کی پالیسی کو فروغ دیا او آئین پاکستان میں میں ہونیوالی آمرانہ پیوند کاریوں کا خاتمہ کیا وہ پیپلز سیکرٹریٹ جوہرآباد سابق صدر مملکت آ صف زرداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری انتہائی زیرک اور باوقار سیاستدان ہیں، ان کے دور اقتدار میں جمہوریت کے پودے کو صحیح معنوں میں پھلنے پھولنے کا موقع ملا ،تقریب کے اختتام میں ٓصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں