ریلوے اراضی واگزار کروانے کیلئے آپریشن، دکانداروں کا احتجاج، حکم امتناعی کے باوجود تعمیرات مسمار کردیں

ریلوے اراضی واگزار کروانے کیلئے آپریشن، دکانداروں کا احتجاج، حکم امتناعی کے باوجود تعمیرات مسمار کردیں

حکم امتناعی پر آپریشن 3گھنٹے بند رہا،اعلیٰ حکام کی ہدایت پر دوبارہ کارروائی ،عدالت کی ہدایت کے باوجود ریلوے حکام ہم سے بات نہیں کرتے ،کرایہ داری طے ہونے پر بیٹھے ہیں،دکاندار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ریلوے حکام کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ریلوے کی جگہ واگزار کروانے کیلئے خصوصی آپریشن، دوکانداروں کے احتجاج اور مقامی عدالت سے رجوع کرنے پر آپریشن تین گھنٹے منسوخی کے بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا، اے ای این محمد ثاقب کی سربراہی میں ٹرسٹ پلازہ سے فیکٹری ایریا تک تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، ریلوے افسران نے حد بندی کروا کر بھاری نفری اور مشینری کے ذریعے ریلوے کی حدود میں آنیوالی پختہ تجاوزات مسمار کر دیں، جس پر د کانداروں نے احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی عدالت سے رجوع کر کے حکم امتناعی حاصل کرلیا اور دوبارہ ڈائریکشن ملنے پر تین گھنٹے بعد دوبارہ آپریشن شروع کر دیا جبکہ دوکانداروں کا کہنا تھا کہ عدالت عالیہ کی ڈائریکشن کے باوجود محکمہ ریلوے کے حکام ہم سے مذاکرات نہ کرتے ہیں، ہم کرایہ داری طے ہونے کے بعد بیٹھے ہیں، اور جس متنازعہ جگہ پر آپریشن کیا جا رہا ہے اس کی نیلامی کیلئے ریلوے حکام کئی مرتبہ کوشش کرچکے ہیں مگر ناکام رہے ، ہم ریلوے قوائد و ضوابط پورے کرنے کو تیار ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں