ڈپٹی کمشنر خوشاب کا لاری اڈے ،بازاروں کے دورے ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا لاری  اڈے ،بازاروں کے دورے  ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک نے گذشتہ رات اپنی ٹیم کے ہمراہ نیو لاری اڈہ، پرانا لاری اڈہ،مین بازار،دربار بادشاہاں والااورسرگودھا روڈ پر واقع مارکیٹس میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کامران اشرف، چیف آفیسر بلدیہ خوشاب محمد اعظم اورسیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ماسک استعمال نہ کرنے پر دوکانداروں کو وارننگ دی اور کہا کہ ماسک کے بغیر کسی گاہک کو کوئی سروسز فراہم نہ کی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں