حکومتی پالیسیوں نے ہر طبقے کومعاشی بدحالی سے دوچار کر دیا، ملک صداقت

 حکومتی پالیسیوں نے ہر طبقے کومعاشی  بدحالی سے دوچار کر دیا، ملک صداقت

پیپلزپارٹی کینٹ کے صدر ملک صداقت علی اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں نے ہر طبقے کومعاشی بدحالی سے دوچار کیاہے خیبرسے کراچی تک ہرطرف بے روز گاری غربت اورلاقانونیت نظرآتی ہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے جوبھی وعدے کیے ان سب سے وہ یوٹرن لے چکے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایک کروڑنوجوانوں کو نوکریاں دینے کاوزیراعظم کاوعدہ جھوٹانکلاپی ٹی آئی حکومت پاکستان کی تاریخ کی نااہل اورنالا ئق ترین حکومت پی ٹی آئی نے قوم میں مایوسی اور بے چینی اوربے یقینی کو پروان چڑھایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں