مذہبی رواداری ، اتحادبین المسلمین وقت کاتقاضا: افتخار احمد سندھو

 مذہبی رواداری ، اتحادبین المسلمین  وقت کاتقاضا: افتخار احمد سندھو

چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی افتخار احمد سندھو نے کہاہے کہ اتحادبین المسلمین وقت کاتقاضاہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کیونکہ تعصب اورباہمی اختلافات نے معاشرے کے امن کوخراب کیاہے اس لیے تمام مسلمان آپس میں اتحادویگانگت کامظاہرہ کریں محرم الحرام کی آمدآمدہے اس عظیم مہینہ میں تمام فرقے محبت اوربھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھائیں کیونکہ پاکستان دشمن قوتیں وطن عزیزمیں امن وامان کی مثالی صورتحال سے خوفزدہ ہیں

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں