چور گینگ کے 2ارکان گرفتار،4موٹر سائیکلیں برآمد

 چور گینگ کے 2ارکان گرفتار،4موٹر سائیکلیں برآمد

خالد خان اوررحیم اﷲ چوری کے 4مقدمات میں مطلوب تھے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) موٹر سائیکل چوروں کے بد نام زمانہ گینک کے 2 ارکان کو گرفتار کر کے 4مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ،ڈی ایس پی جعفر چھینہ نے اپنے دفتر میں پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا گرفتار کئے گئے ملزمان میں خالد خان اوررحیم اﷲ سکنائے لکی مروت شامل ہیں جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کی تلاش جاری جاری ہے ، انہوں نے بتایا کہ ملزمان تھانہ سٹی جوہرآباد کو موٹر سائیکل چوری کے 4مقدمات میں مطلوب تھے اور ان کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بنی ہو ئی تھی، ملزمان کے قبضہ سے 5لاکھ14ہزار روپے مالیت کے موٹر سائیکل برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا موٹر سائیکل چوروں کے گروہ کو ٹریس کر انہیں قانون کی گرفت میں لینے پر ڈی پی او خوشاب محمد نوید نے پوری ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سئے نوازا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں