حفاظتی بند کی تعمیر نہ ہونے سے دریائی کٹاؤ میں شدت آگئی

 حفاظتی بند کی تعمیر نہ ہونے سے دریائی کٹاؤ میں شدت آگئی

موضع بھکڑہ اور موضع شاہنواز والا کے سینکڑوں مکین نقل مکانی پر مجبور

کندیاں (نمائندہ دنیا )مون سون کی شدید بارشوں سے نواحی علاقہ کچہ گجرات کے مواضعات موضع بھکڑہ اور موضع شاہنواز والا میں بند کی تعمیر نہ ہونے سے دریائی کٹاؤ میں شدت آگئی ،سینکڑوں مکین نقل مکانی پر مجبور شہریوں کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے یہ علاقہ جات دریائی کٹاؤ کا شکار چلے آرہے ہیں اور ابتک علاقہ مکین اپنی سینکڑوں ایکٹر زرعی اراضی، کاشتہ فصلیں اور گھر باہر کو دریا کی نظر ہوتا اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں لیکن حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے دریائی کٹاؤ کی روک تھام کیلئے تا حال کوئی اقدامات نہ کیئے گئے حالیہ جاری مون سون سیزن کی شدید بارشوں اور سیلابی کیفیت سے متذکرہ بالا علاقہ جات میں دریائی کٹاؤ میں اضافہ ہو چکا ہے جس سے علاقہ مکین پر خوف کے سائے منڈلا رہے ہیں اور وہ اپنی قیمتی زرعی زمینیں اور گھر باہر چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں نقل مکانی پر مجبور ہیں، علاقہ مکینوں نے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور ان علاقوں کو دریائی کٹاؤ سے محفوظ بنانے کیلئے فوری اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں