فوڈ انسپکٹر کے جرمانہ کرنے پر انجمن تاجران سراپا احتجاج

فوڈ انسپکٹر کے جرمانہ کرنے پر انجمن تاجران سراپا احتجاج

جرنیلی روڈ،مین بازار اور لاری اڈہ کے تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال

کندیاں(نمائندہ دنیا )بازار کے تاجر کی دکان پر پرائس بورڈ آویزاں نہ ہونے پر فوڈ انسپکٹر کے جرمانہ کرنے پر انجمن تاجران سراپا احتجاج انجمن تاجران کے ہڑتال کے اعلان پر جرنیلی روڈ،مین بازار اور لاری اڈہ کے تاجروں نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فوڈ انسپکٹر میانوالی نے کندیاں مین بازار کا دورہ کیا دورہ کے دوران مین بازار کے دکاندار حمید سویٹس کی دکان پر پرائس بورڈ آویزاں نہ ہونے پر فوڈ انسپکڑ ظہور خان نے دکاندار کو 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا جس پر انجمن تاجران نے شدید احتجاج کیا اور فوری طور پر تاجروں کو ہڑتال کی کال دیدی جس پر فوری طور پر جرنیلی روڈ،مین بازار اور لاری اڈہ کے تاجروں نے تمام دکانیں،مارکیٹیں بند کردیں اور انجمن تاجران کندیاں کے جنرل سیکرٹری گل حمید خان شہباز خیل نے ہنگامی میٹنگ کی کال دیدی ہے دوسری طرف فوڈ انسپکٹر ظہور خان نے تھانہ کندیاں میں انجمن تاجران کے عہدیداروں کیخلاف کار سرکارمیں مداخلت کرنے پر کاروائی کیلئے درخواست دیدی ہے اس معاملہ پر انجمن تاجران کی ہنگامی میٹنگ میں تاحال مشاورت جاری ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں