رات 8بجے کاروبار کرنے پر 13دکانیں سیل کر دی گئیں

رات 8بجے کاروبار کرنے پر 13دکانیں سیل کر دی گئیں

حکومتی گائیڈ لائن پر سختی سے عملدرآمد ،تاجر تعاون کریں،اسسٹنٹ کمشنر

سرگودھا(نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا نے ماتحت عملے اور پولیس کے ہمراہ اندرون شہر مختلف بازاروں میں کورونا ایس پی اوز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے دوران خلاف ورزی اور رات آٹھ بجے کے بعد دوکانیں کھلی رکھنے پر 13دوکانیں سیل کر دیں، اس موقع پر اے سی کا کہنا تھا کہ حکومتی گائیڈ لائن پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے ، اس سلسلہ میں تاجر بھی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں