ڈی پی او کی کھلی کچہری غریبوں کیساتھ زیادتی برداشت نہیں،رانا طاہر رحمن

ڈی پی او کی کھلی کچہری غریبوں کیساتھ زیادتی  برداشت نہیں،رانا طاہر رحمن

ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان نے اپنے آفس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری لگائی اور درخواستوں پر کاروائی کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے

واں بھچراں ،دُلے والا (نما ئندگان دنیا ) رانا طاہر رحمٰن خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انصاف فراہم کرنا ہمارا اولین مقصد ہے تمام درخواستوں کا خود فیڈ بیک لینے کا عزم رکھتے ہوئے کسی بھی غریب شہری پر زیادتی ناقابل برداشت ہو گی، ضلع میں کرائم کو کنٹرول کرتے ہوئے کرائم پر پہلے کی نسبت کافی حد تک قابو پا لیا ہے اورانشاء اللہ پورے ضلع کو ماڈل ضلع بنائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں