کندیاں:آٹا چکیوں پر خشک روٹی ملے ناقص آٹا کی فروخت

کندیاں:آٹا چکیوں پر خشک روٹی ملے ناقص آٹا کی فروخت

متعلقہ اتھارٹیز کی عدم توجہی اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے صورتحال خراب

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں میں آٹا چکیوں پر خشک روٹی ملاناقص آٹا کی فروخت دھڑلے سے جاری شہری آٹا کے استعمال سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،کندیاں میں قائم آٹا چکیوں پر چکی مالکان سستے داموں خشک روٹی خرید کر گندم کے ساتھ شامل کرکے عوام کو ناقص آٹا فروخت کررہے ہیں متعلقہ اتھارٹیز کی عدم توجہی اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کیوجہ سے عوام ناقص اور غیر معیاری آٹا کھانے پر مجبور ہیں جبکہ آٹے کو کھانے سے بچے اور بڑے مختلف اقسام کی پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اور فوڈ اتھارٹی میانوالی کے حکام سے نوٹس لینے اور کاروائی کامطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں