مرکزی قبرستان میں نشئیوں چوروں کے ڈیرے

 مرکزی قبرستان میں نشئیوں  چوروں کے ڈیرے

شہر کے وسط میں وسیع رقبے پر پھیلا مرکزی قبرستان ارباب اختیار کی عدم توجہی کے باعث بدانتظامی کی مثال بنتا جا رہا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایک عرصہ سے شہری قبرستان میں نشئی ،چوروں اچکوں کی نشاندہی کر رہے ہیں مگر اس کے باوجود کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ،صورتحال یہ ہو چکی ہے کہ قبرستان میں مختلف مقامات پر لگے نلوں سے نشئی افراد نے ہتھیاں تک غائب کر لی ہیں، قبرستان کمیٹی کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ ہتھیاں لگا چکے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں