دیہی مراکز مال کا مقصد عوامی مسائل کا حل ہے ،میاں عثمان

 دیہی مراکز مال کا مقصد عوامی مسائل کا حل ہے ،میاں عثمان

محکمہ مال کے افسر فیلڈ میں جائیں،دفاتر میں گرداوری پر سخت ایکشن ہوگا

میانوالی،واں بھچراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو میاں عثمان علی نے کہا ہے کہ دیہی مراکز مال کے قیام کا بنیادی مقصد عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کو ان کی د ہلیز پر حل کرنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ان دیہی مراکز ما ل سے عوام کو نہ صرف سفری سہولت میسر ہوگی بلکہ ان کے قیمتی وقت کا ضیائع بھی نہیں ہو گا اور اخراجات میں بھی کمی واقع ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چکڑا لہ ، مو سیٰ خیل میں دیہی مراکز ما ل کے دورہ کے موقع پر لوگوں سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے دیہی مر کز ما ل کے عملہ کو ہدایت کی کہ آنیوالے سائلین کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں اور بلا امتیا ز میرٹ پر کا م کو یقینی بنائیں ۔بعدازاں اے ڈی سی آر نے مختلف علاقوں میں محکمہ ما ل کے افسران ، عملہ کے ہمرا ہ گرداوری کو موقع پر چیک کیا ۔انہوں نے محکمہ ما ل کے افسران عملہ کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں جا کر موقع دیکھ کر گرداوری عمل کو شفاف بنائیں دفاتر میں بیٹھ کر گرداوری کر نیوالوں کے خلاف سخت انضبا طی کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔ میاں عثمان علی نے گزشتہ روز واں بھچراں سرکل کا دورہ کیا،اور سرکل کے تمام موضع جات کے محکمہ مال کے دفاتر کا خصوصی وزٹ کیا۔انہوں نے دفاتر میں محکمہ مال ریکارڈ کے کمپیوٹرازڈ نظام کو چیک کیا۔ انہوں نے موضع شادیہ شمالی،واں بھچراں شمالی واں بھچراں جنوبی ۔مظفر پور شمالی اور جنوبی اور واں بھچراں سرکل کے تمام چکوک وغیرہ کے موضع جات کا دورہ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں