پولیومہم:والدین بچوں کو بچانے کیلئے تعاون کریں،نائلہ

 پولیومہم:والدین بچوں کو بچانے کیلئے تعاون کریں،نائلہ

حفاظتی قطرے چھ ماہ سے بڑ ے بچوں میں دفاعی قوت کیلئے مفید ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سرگودہا نائلہ باقرنے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کوعمربھرکی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔اپنے پانچ سال کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائیں جبکہ ٹیمیں بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کیلئے وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں جو چھ ماہ سے بڑی عمر کے بچوں میں بیماریوں کے خلاف دفاعی قوت پیدا کرنے میں انتہائی مفید ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 20ستمبر سے شروع ہونے والی انسدادپولیومہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ مہم کے ابتدائی دو یوم کے دوران ضلع بھر میں 3لاکھ 53ہزار543 کے ہدف کے مقابلے میں تین لاکھ35ہزار371 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جو ہدف کا 95فیصدہے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروزجوئیہ ’ سی او ہیلتھ ظفر اقبال ’ فوکل پرسن ڈاکٹر طارق حسن ’ اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عمر دراز گوندل کے علاوہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران ہیلتھ بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیاکہ تحصیل بھیرہ میں مہم کے دوران ابتک تحصیل بھیرہ میں 29 ہزار 597 ’ تحصیل بھلوال میں 32ہزار 598 ’ تحصیل کوٹ مومن میں 40ہزار 421 ’ تحصیل ساہیوال میں 30ہزار 497’ تحصیل سرگودہا میں ایک لاکھ 38ہزار 695 ’ تحصیل شاہپور میں 31 ہزار 303 اور تحصیل سلانوالی میں 32ہزار 260 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں