گرداوری میں بدعنوانی برداشت نہیں کی جائیگی :ڈپٹی کمشنر

 گرداوری میں بدعنوانی برداشت نہیں کی جائیگی :ڈپٹی کمشنر

رشوت کی شکایت پرسزا دی جائے گی ، نائلہ باقر کا تحصیل شاہ پور کا دورہ

سرگودھا،شاہ پور(سٹاف رپورٹر،نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے تحصیل شاہ پور کااچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے ویکسی نیشن سنٹر میں انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی او رکہاکہ مرکز پر آنے والے افراد کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی جاسکے ۔ انہوں نے فیلڈ میں جاری گرداوری کا موقع دیکھا او راسے نادرا اور ریونیو رکارڈ کے مطابق بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ گرداوری میں کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائیگی اور ذمہ داروں کو سخت کارروائی کا سامنا کرناپڑے گا۔دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی ایس کو فوری فعال کرنے ’ داخلوں کا اجراء کرنے او رعملہ وپرنسپل کی تعیناتی کو جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ڈی پی ایس کی مجوزہ عمارت کابھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے ریونیو اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ سنٹر پر اراضی مالکان اور صارف کو دشواریوں سے بچایا جائے ۔انہوں نے واضح کیاکہ رشوت کی شکایت کاسخت نوٹس لیا جائے گا او رذمہ داروں کو قرار واقع سزا دی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں