گھر سے 6تولے سونا،دکان سے بیٹریاں،یو پی ایس چوری

گھر سے 6تولے سونا،دکان سے بیٹریاں،یو پی ایس چوری

اصغر سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،نقدی چھین لی

سرگودھا(نامہ نگار ) ڈکیتی و چوری کی جاری وار داتوں کے دوران 65جنوبی کے قریب محمد اصغر سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل، نقدی چھین لی،اسی طرح جھاوریاں کے رہائشی ثمر حیات سے بھی اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین لیا گیا، جبکہ نوشہرہ کھوکھراں کے نعیم شہزاد کی دوکان سے نامعلوم چور تالے توڑ کر بھاری مالیت کی بیٹریاں ،یو پی ایس وغیرہ لوٹ کر لے گئے اورگلشن مدینہ کے رہائشی اظہر کے گھر سے چھ تولے زیورات چوری ہو گئے ،اطلاعات ملنے پر پولیس مصروف عمل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں