ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

 ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

22دکانداروں کو موقع پر گرفتار کروا کر مقدمات درج کروادیئے گئے

سرگودھا(نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عمر دراز گوندل نے اشیائے خور و نوش کے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 22دکانداروں کو موقع پر گرفتار کروا کر ان کے خلاف مقدمات درج کروادیئے ۔ اے سی سرگودہا نے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا تو بعض دکاندار مہنگے داموں اشیائے خورد نوش فروخت کر رہے تھے ۔ انہوں نے دکانداروں پر واضح کیا کہ آئندہ کسی نے بھی مقرر کردہ نرخوں سے زائد پر اشیائے ضروریہ کو فروخت کیا تو انہیں جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں