قصابوں کے چھوٹے ،بڑے گوشت کے خود ہی ریٹ رکھ لئے

قصابوں کے چھوٹے ،بڑے گوشت کے خود ہی ریٹ رکھ لئے

بڑا گوشت 400کے بجائے 600تک،چھوٹا 1250روپے کلو فروخت

سرگودھا(نامہ نگار)حساس ادارے نے قصابوں اور مہنگے گوشت کی فروخت کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے انتظامیہ کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، ذرائع کے مطابق صوبائی و ڈویژنل حکام کو ارسال کر دہ رپورٹ میں آگاہ کیا گیا کہ حکومت نے بیف 4سو روپے اور مٹن کا ریٹ 8سو روپے مقرر کر رکھا ہے ، ملت آباد روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، یونیورسٹی روڈ، قینچی موڑ، چونگی نمبر9،جناح کالونی ، بلاک نمبر10، بلاک نمبر13سمیت مختلف دیہی علاقوں میں بڑا گوشت ساڑھے 5سو سے 6سو روپے اور چھوٹا گوشت ساڑھے 12سو روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے ، رپورٹ میں ذمہ دارو ں کے خلا ف فوری ایکشن لینے اور مربوط چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں