سرگودھا یونیورسٹی :محفلِ میلاد اور مشائخ و علما کانفرنس کا انعقاد

سرگودھا یونیورسٹی :محفلِ میلاد  اور مشائخ و علما کانفرنس کا انعقاد

سرگودھا یونیورسٹی نے نبی آخر الزماں حضرت محمدﷺ کی سیرت اور اسوہ حسنہ کو اجاگر کرنے کیلئے محفلِ میلاد اور مشائخ و علما کانفرنس کا انعقاد کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وائس چانسلر محمدسلیم مظہرنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تب تک کامل ایمان والے نہیں ہو سکتے جب تک حضرت محمد ؐ کا عشق ہمارے دلوں، ذہنوں اور روح میں راسخ نہ ہو جائے ۔ پیر سید مشتاق احمد شاہ الازہری نے کہا حضرت محمدؐ کو اﷲ تعالیٰ نے تمام انسانوں کے لئے اور تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔ ڈاکٹر غلام عباس گوندل نے کہا آنحضورؐ کی زندگی ہر انسان کیلئے مشعل راہ ہے ۔ ڈاکٹر خالد ندیم نے کہا ہمارے دلوں میں عشق رسولؐ اس قدر ہونا چاہیے کہ اس کے سامنے ہر چیز حقیر لگے ۔ مفتی محمد ہارون نے کہا حضرت محمدؐ نے اپنے اصحاب کی تربیت ایسے کی کہ ہر کسی کو ان کے کردار پہ اطمینان اور باتوں پہ بھروسہ تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں