کڑانہ ہلز میں پتھر توڑنے سے آلودگی ،سموگ کا خطرہ بڑھ گیا

 کڑانہ ہلز میں پتھر توڑنے سے آلودگی ،سموگ کا خطرہ بڑھ گیا

پتھر مارکیٹ کڑانہ ہلز میں پتھر توڑنے سے لے کر اسے مختلف اشکال میں ڈھالنے اور ریت بنانے کے عمل کے دوران اٹھنے والی گردو غبار کے باعث علاقہ میں پہلے سے پھیلی آلودگی نے ممکنہ سموگ کے خطرات بڑھا دیئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انتظامیہ نے حکومت کے ایس او پی کے مطابق ہر سٹون کریشرز پر پانی کی ٹینکیاں تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ متواتر چھڑکاؤ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جن پر اکثر سٹون کریشرز مالکان کی جانب سے عملدرآمد نہیں ہوا، اس سلسلہ میں مانیٹرنگ رپورٹ میں حکومتی احکامات نظر انداز کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کریشرز مالکان کو پہلے مرحلہ میں شوکاز نوٹسز جاری کئے جائیں گے جس کے بعد تحفظ ماحولیات آرڈیننس کے تحت فوجداری دفعات کے تحت کاروائی کا عندیہ دیاگیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں