سروس روڈز پر قبضے ،سڑکیں تنگ،ٹریفک گھنٹوں بلاک

سروس روڈز پر قبضے ،سڑکیں تنگ،ٹریفک گھنٹوں بلاک

کارپوریشن نے متعدد بار آپریشن کرنے کا اعلان کیاعمل درآمد نہ ہوسکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فاطمہ جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، خوشاب روڈ سمیت شہر بھر کی اہم سڑکوں سے ملحقہ سروس روڈز پر ناجائز قابض گروپ کا خاتمہ نہ کیا جا سکا۔ ناجائز دکانیں، سٹینڈ اور دیگر کاروبار نے سڑکوں کو تنگ کر دیا، فاطمہ جناح روڈ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے دن کے اوقات میں صرف تقریباً 15 فٹ سے بھی کم خالی نظر آتی ہے ، باقی دونوں اطراف ناجائز قبضہ گروپ نے دکانوں کو بڑھایا ہوا ہے ، جنرل بس اسٹینڈ سیٹلائٹ ٹاؤن چوک وغیرہ سمیت دیگر سروس روڈ پر ورکشاپ قائم ہونے سے ٹریفک گھنٹوں بلاک رہنے لگی ہے ، کارپوریشن نے متعدد بار آپریشن کرنے کا دعویٰ کیا، لیکن تا حال اس پر عمل درآمد نہ کیا جا سکا ہے ، جس کی وجہ سے سڑکوں پر ایکسیڈنٹ اور لڑائی جھگڑا روز کا معمول بن گئے ہیں، شہریوں نے کمشنر و دیگر ضلعی انتظامیہ کو ان ناجائز تجاوزات کو ختم کر کے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں