شادی میں ہوائی فائرنگ،2بچوں سمیت 3 افرا د زخمی

شادی میں ہوائی فائرنگ،2بچوں سمیت 3 افرا د زخمی

تینوں احمد وغیرہ کی فائرنگ کی زد میں آگئے ،بچوں کی حالت تشویشناک

سرگودھا(نامہ نگار ) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ دو کمسن بچوں سمیت تین افرا د زخمی ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ نواحی علاقے نواں چو ک فروکہ میں محمد حیات نامی شخص کی شادی کی تقریب میں احمد وغیرہ نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں چو بیس سالہ احمد حسین،چار سالہ مہر رانی اور دو سالہ ارم شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں