ون ڈش کی خلاف ورزی ،ہال مالکان کیخلاف مقدمہ

ون ڈش کی خلاف ورزی ،ہال مالکان کیخلاف مقدمہ

پابندی کے باوجود مختلف ڈشیں پیش،محسن اور اسد کیخلاف ایکشن

سرگودھا(نامہ نگار ) ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ہال مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، بتایاجاتا ہے کہ سپیشل مجسٹریٹ نے 10شمالی میں واقع ایک نجی ہوٹل میں چھاپہ مارا جہاں حکومتی پابندی کے باوجود مختلف انواع اقسام کے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی جا رہی تھی جس پر محسن اور محمد اسد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں