حکو مت چینی گند م مافیاکے ہاتھوں یرغمال ہے ،محمداسلم کچھیلا

حکو مت چینی گند م مافیاکے  ہاتھوں یرغمال ہے ،محمداسلم کچھیلا

ڈویژنل سینئر نائب صدرمسلم لیگ ن حاجی محمداسلم کچھیلا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکو مت چینی گند م مافیاکے ہاتھوں یرغمال ہے حکو مت کی اس مفاد پرستی کاخمیا زہ قو م معاشی مسائل کی صورت میں بھگت رہی ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فرننس آئل مافیابہت طاقتور ہے جو ہر طریقہ سے حکومتی پیاروں کو خوش رکھے ہو ئے ہیں جس سے عوامی مسائل بڑھتے ہی جا ر ہے ہیں مسلم لیگ ن نے اپنے سابقہ دورحکو مت میں ایل این جی اور پن بجلی منصوبوں کی مددسے فرننس آئل مافیاکی اجارہ داری کا خاتمہ کیاتھا۔ اورعوام کو سستی بجلی فراہم کی تھی لیکن آج یہ مافیاموجودہ حکومت پر پنجے گاڑھتے ہو ئے عوا م کی زندگیوں کامکمل طورپراجیرن کرچکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں