منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کیخلاف پولیس کا کریک ڈائون

منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کیخلاف پولیس کا کریک ڈائون

5 ملزموں سے چرس،8شراب،4سے اسلحہ برآمد،مقدمات درج

سرگودھا(نامہ نگار) منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سلانوالی پولیس نے فضل الہٰی سے چرس 1کلو 280گرام، سہیل سے چرس270 گرام، تھانہ صدر پولیس نے عمران سے چرس340گرام، ظفر حیات سے شراب25لٹر، تھانہ لکسیاں پولیس نے خالد محمود سے آلات چالوبھٹی، لہن60لٹر، شراب40لٹر، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے سبطین سے شراب30لٹر، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے غلام عباس سے شراب20لٹر، تھانہ ساجد شہید پولیس نے کامران سے شراب10لٹر اور تھانہ میلہ پولیس نے سمیع اﷲ سے بندوق12بور ، تھانہ پھلروان پولیس نے حسیب الحسن سے چرس330 گرام، محمد الیاس سے چرس160 گرام، کامران سعید سے رائفل444بور، نثار محمد سے پسٹل30 بوراور محمد واجد سے پسٹل30 بور ،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے عظیم سے شراب24لٹر، شاہد سے شراب 12لٹر اور ہارون سے شراب12لٹر برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں