نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ خواتین کی تعلیم کیلئے کو شاں

 نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ خواتین کی تعلیم کیلئے کو شاں

بیوٹیشن کا کورس، کپڑے سینے سکھائے جاتے ، ابتدائی طبی امداد دینا بھی سکھایا جاتا ہے

شاہپورصدر(نمائندہ دنیا )نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ خواتین کی تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہے اسی لئے ادارہ دیہات کی سطح پر خواتین کے لئے ادارے قائم کر رہا ہے جہاں خواتین کو چھ ماہ کے دوران لکھنا پڑھنا سکھانے کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم، دی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ انہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم اور محکمہ ہیلتھ ایمرجنسی کی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینا سکھاتے ہیں۔ جس سے خواتین اپنے گھر اور آس پاس کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں قیمتی جان بچا سکتی ہیں یہ باتیں ڈپٹی ڈائریکٹر مہر عمردراز جھاوری نے قریبی قصبہ عاقل شاہ میں این سی ایچ ڈی کے زہر اہتمام دو تربیتی اداروں کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ان پڑھ خواتین کو گراس روٹ لیول سے ہی سلیبس کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک کی اہمیت، سوشل ویلفیئر کے اداروں کے تعاون سے بیوٹیشن کا کورس، کپڑے سینا وغیرہ بھی سکھایا جاتا ہے اس کام میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن اور دیگر ادارے بھی ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری چوہدری افتخارگوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ عوامی خدمت کا جذبہ لے کر سیاست میں آئے ہیں انہوں نے علاقہ میں تربیتی ادارے قائم کرنے پر این سی ایچ ڈی کا شکریہ ادا کیا وجیدھی سے ساہیوال تک براستہ شاہ پور ایک ارب پچیس کروڑ کی لاگت سے سڑک کی تعمیر کا کام اگلے ہفتے شروع ہو جائے گا۔ جس کیلئے فنڈز منظور کر لئے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں