ڈینگی کی صورتحال، ضلعی حکومت کو ماسٹر پلان کا از سر نو جائزہ لے کر ہنگامی اقدامات کا حکم

ڈینگی کی صورتحال، ضلعی حکومت کو ماسٹر پلان کا از سر نو جائزہ لے کر ہنگامی اقدامات کا حکم

شہر میں ڈینگی کے کیسز سامنے آ نے پر کاغذی کاروائیوں کا پول کھل گیا ، سر گودھا کو حساس اضلاع میں شامل کر لیا گیا ،سپرے کی خصوصی مہم کا آغاز کر کے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت،

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،صوبائی حکومت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی حکومت کو انسداد ڈینگی کے ماسٹر اور مائیکرو پلان کا از سر نو جائزہ لے کر ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم جاری کر دیا، ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے محکمہ صحت کے ضلعی حکام کی طرف سے رپورٹ بھجوائی جا رہی تھی کہ سرگودھا میں لاروا مچھروں کی طرح ڈینگی مچھر کی افزائش کا کوئی امکان نہیں، اور اس حوالے سے اٹھائے گئے کاغذی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جاتا رہا ،تاہم حال ہی میں ڈینگی کے کیس سامنے آنے پر محکمہ صحت کی تمام کاغذی کاروائیوں کا پول کھل کر سامنے آ گیا، جس پر پنجاب حکومت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرگودھا کو بھی ڈینگی کے حوالے سے حساس اضلاع میں شامل کر لیا،گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنکل iiiکی طرف سے ہیلتھ افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ فوری طور پر انسدا د ڈینگی کے مائیکرو اور ماسٹر پلان پر نظر ثانی کیساتھ ڈینگی سپرے کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے یونین کونسل سطح پر اقدامات یقینی بنا کر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں