غیر قانونی کالونیوں کے پشت پناہ افسروں کی فہرستیں تیار

غیر قانونی کالونیوں کے پشت پناہ افسروں کی فہرستیں تیار

ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،کمرشل یونٹس،رہائشی کالونیوں کاسروے مکمل ، ریفرنس اینٹی کرپشن کو بھیجنے کا فیصلہ،ارکان اسمبلی گیس کی غیر اعلانیہ بندش پر برہم،جعلی دودھ کا نوٹس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع بھر میں غیر منظورشدہ کمرشل یونٹس او ررہائشی کالونیوں کاسروے مکمل کر لیاگیا او ران کی پشت پناہی کرنے والے افسران اور دیگر ملازمین کی فہرستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں اور اس ضمن میں ریفرنس اینٹی کرپشن کو بھجوایا جائیگا ۔ اجلاس میں جناح آبادیاں اور کچی کالونیوں میں مالکانہ حقوق ’ بلڈنگ ’ہائی ویز ’راجباہوں اور سیم نالوں کی صفائی ستھرائی ’پولیس کے پراسیکیوشن ونگ کی کارکردگی ’ کنٹرول شیڈز اور ڈرگ انسپکٹروں کی کارکردگی کے امور کو زیر بحث لایاگیا ، اجلاس فیصل فاروق چیمہ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ ’ ایس پی واجد حسین ’ چو دھری افتخار گوندل ’ غلام علی ا صغر لاہڑی ’ ندیم افضل چن ’ انصر ہرل ’ عمران مہدی گجر ’ اسامہ غیاث میلہ ’ شہزاد میکن ’ ڈاکٹر نادیہ عزیز او رممتا ز اختر کاہلوں کے علاوہ وفاقی وصوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع بھر میں امن وعامہ کی مجموعی صورتحال او رترقیاتی منصو بوں پر ہونے والی پیش رفت کے علاوہ کمیٹی کے پچھلے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر متعلقہ محکموں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ ا جلاس کو بتایاگیا کہ ضلع بھر میں مختلف محکموں کی 3 ارب 26 کروڑ تخمینہ کی 210سکیموں پر کام جاری ہے ، اجلاس کو بتایاگیا کہ لاہور روڈ اور جھال چکیاں سے فیصل آباد روڈ تک بائی پاس کاتعمیراتی کام اگلے ماہ کے آخر تک شروع ہو جائے گا، اجلاس میں پارلیمنٹرین نے سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر غصے کاا ظہار کرتے ہوئے محکمہ کو شیڈول جاری کرنے کی ہدا یت کی گئی ۔ ممبران کی جانب سے شہر میں جعلی دودھ کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے فوڈ اتھارٹی کو اس مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کرنے او راس ضمن میں رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ا صغر جوئیہ نے ضلعی رابطہ کمیٹی کے قیام کو حکومت کا اچھا قدم قرار دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں