دانشمندانہ فیصلے نہ کئے گئے تو حکمرانوں کو بھگتنا ہوگا،شفیق الرحمن

 دانشمندانہ فیصلے نہ کئے گئے تو  حکمرانوں کو بھگتنا ہوگا،شفیق الرحمن

صدر انجمن تاجران و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس شفیق الرحمن نے کہا کہ اگر موجودہ حالات کو سمجھ کر دانشمندانہ فیصلے نہ کئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تو اس کا خمیازہ اب عوام نہیں بلکہ حکمرانوں کو بھگتنا ہوگا ،ملکی حالات کسی طرح بھی حکومت اور عوام کے موافق نہیں ہیں، حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اگر حکومت نے عوامی مفادات کیلئے اقدامات نہ اٹھائے تو یہ کسی طرح بھی ملک اور حکومت کیلئے بہتر نہیں ہوگا، مہنگائی کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے جبکہ حکومت اور اپوزیشن کرسی کرسی کی آنکھ مچولی کا کھیل کھیلنے میں لگی ہیں جس سے عوام کا دیوالیہ نکل رہا ہے ، عوام کا یہ مطالبہ بڑھتا جارہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام رائج کیا جائے تاکہ کرپشن کی راہیں بند ہوسکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں