ہیلمٹ،سائیڈ مرر،بیک لائٹس یقینی بنائی جائے ،خرم شہزاد

ہیلمٹ،سائیڈ مرر،بیک لائٹس یقینی بنائی جائے ،خرم شہزاد

شا ہرات پر غیر قانو نی سپیڈ بریکر ز کے خاتمہ،عوام کو آگاہی دینے کی ہدایت

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ سٹرکوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے شا ہرات پر تعمیر کر دہ غیر قانو نی سپیڈ بریکر ز کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے متعلق ایجو کیٹ کر نے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر روڈ ایکسیڈنٹ مو ٹر سائیکلوں کی وجہ سے رونما ہو تے ہیں اسلئے ٹریفک پو لیس ، ہا ئی وے پٹرولنگ پو لیس اور ریسکیو1122ہیلمٹ کے استعمال ، موٹر سائیکل پر سائیڈ مرر کی تنصیب اوربیک لائٹس کی مو جودگی یقینی بنا نے کے سلسلہ میں اقدامات بر ؤئے کار لائیں ۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، ایمر جنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجو کیشن اور ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز کو ہدایت کی کہ سکولوں ، کالجوں میں طلباء کو بھی ان امور سے متعلق آگہی فراہم کریں ۔انہوں نے شاہرات پر حادثات کا سبب بننے والے یو ٹرن ختم کر نے کیلئے ایس ڈی او ہا ئی وے کو سروے کر کے رپورٹ ڈی سی آفس بھجوا نے کی ہدایت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں