محکمہ پاپولیشن کا 3700کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنیکا اعلان

محکمہ پاپولیشن کا 3700کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنیکا اعلان

2022میں نئے ملازمین کنٹریکٹ پر بھرتی کرنیکا فیصلہ،ملازمین میں پریشانی

46اڈا (نمائندہ دنیا ) محکمہ پاپولیشن نے کنٹریکٹ ملازمین کو 31دسمبر 2021تک فارغ کرنے کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق 2015 میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے 3700 ملازمین کا محکمہ پاپولیشن نے کنٹریکٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2022 میں نئے ملازمین کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جائیں گے جس سے پنجاب بھر میں بھرتی کیے گئے 37سو ملازمین کا مستقبل تاریک ہونے کے ساتھ بے روزگار ہو جائیں گے پنجاب بھر کے ملازمین میں اس اعلان سے پریشانی اور بے چینی پیدا ہوگئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں