ہسپتال کی پارکنگ سے شہری کا موٹر سائیکل چوری

 ہسپتال کی پارکنگ سے  شہری کا موٹر سائیکل چوری

پولیس تھانہ شاہپورصدر نے عبدالقیوم کی درخواست پر اس کا موٹرسائیکل چوری کرنے پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

شاہ پور صدر(نامہ نگار )عبدالقیوم نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے بچے کے ساتھ چیک اپ کروانے کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہپورصدرگیا وہاں اپنا موٹرسائیکل پارکنگ میں کھڑا کیا جب بچوں کوچیک اپ کروا کرواپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں