کھاد مہنگی بیچنے, ذخیرہ اندوزی پر 54 دکانیں سیل

کھاد مہنگی بیچنے, ذخیرہ اندوزی پر 54 دکانیں سیل

2ہزار سے زائد دکانوں کی انسپکشن، 16لاکھ روپے جرمانہ ،22مقدمات درج ،9 دکانداروں کو گرفتار کرایا گیا ،برآمد ہونے والی کھاد سرکاری نرخوں پر زمینداروں کو فروخت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت کی ہدایت پرمحکمہ زراعت کا انتظامیہ کی نگرانی میں کھاد ذخیرہ کرنے اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈویژن بھر میں قانون شکنی پرمجموعی طور54 دکانیں سیل اور16لاکھ روپے جرمانہ کرتے ہوئے 22مقدمات درج اور نو دکانداروں کو گرفتار کرایا گیا ڈائریکٹر زراعت محمد جعفر عمران نے بتایا کہ حکومتی نرخوں پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، مہم کے دوران ڈویژن بھر میں دو ہزار سے زائد دکانوں کی انسپکشن کی گئی ذخیرہ کی جانے والی کھاد برآمد ہونے پر سرکاری ریٹ پر زمینداروں کوفروخت کر دی گئی ہے ڈویژن بھر میں اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کی کاشتکاروں کو کھاد کی خریداری میں دشواری نہ ہو اس سلسلہ میں کھاد ڈیلروں پر نظر رکھی جاری ہے ، اگر کسی کو کھاد کے حصول میں دشواری ہو تو اپنے قریبی محکمہ زراعت کے دفتر رجوع کریں انکی شکایات کا بر وقت ازالہ کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں