امجد علی خان ، خرم شہزاد ،اسماعیل الرحمن کی کھلی کچہری

امجد علی خان ، خرم شہزاد ،اسماعیل الرحمن کی کھلی کچہری

محکمہ ہیلتھ ، تعلیم ، انہار ، واپڈا ، ایگر یکلچر ، لینڈ ریکارڈ سنٹر بارے شکایات,محکموں کے افسروں اپنے محکمہ سے متعلق مسائل حل کر نے کے احکا مات

میانوالی ( نامہ نگار ) چیئر مین قائمہ کمیٹی برا ئے دفاع امجد علی خان ، ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد اور ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک کی موسیٰ خیل میں خدمت کھلی کچہری ، مقامی لوگوں نے محکمہ ہیلتھ ، تعلیم ، انہار ، واپڈا ، ایگر یکلچر ، لینڈ ریکارڈ سنٹر اور دیگر مختلف محکموں سے متعلق اپنے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں ۔خدمت کچہری میں تما م محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکمہ سے متعلق مسائل کو موقع پر حل کر نے کے احکا مات دیئے اور شکایات کے ازالہ کیلئے فوری کاروائی کرنے کی یقین دہا نی کروائی۔خدمت کچہری میں مقامی لوگوں کی جا نب سے مہنگی کھاد سے متعلق شکایات پر ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد اور ڈی پی او نے فوری کاروائی کر نے کیلئے شکایت کنندہ ، ایس ایچ او اور اے ڈی زراعت طارق خان کو ڈیلر ز کی دوکا ن پر ریڈ کرنے کے احکا مات جاری کئے ۔انہوں نے ایکسئن انہار کو ہدایت کی کہ نمل ڈیم سے نکلنے والی نہر جو موسیٰ خیل کو زراعت کیلئے پا نی فراہم کر تی ہے دویو م کے اندر چلوائیں اور ٹیل تک پا نی پہنچائیں ،امجد علی خان نے کہا کہ نمل ڈیم سے نکلنے والی نہر سے پا نی چوری اور پا نی فروخت کو ہر قیمت پر متعلقہ محکمہ روکے ورنہ متعلقہ محکمہ کے افسران کے خلاف کاروائی کی جا ئے گی ۔ خرم شہزاد نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے تما م محکموں کو اپنا پنا رول ادا کر نا ہو گا ۔ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھا ڑک نے کہا کہ دکھی انسا نیت کے ساتھ پو لیس کی ہمدردی کے دو بو ل بھی عبادت ہیں اگر خلوصِ نیت سے ادا کئے جا ئیں انہوں نے ڈی ایس پی سرکل مو سیٰ خیل اور ایس ایچ او مو سیٰ خیل کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں پیش ہو نیوالی بیواؤں کی درخواستوں کو آج ہی نمٹائیں اور میرٹ کو ملحوظ رکھیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں