سرگودھا یونیورسٹی:سالانہ امتحان 2021کے نتائج کااعلان آج

سرگودھا یونیورسٹی:سالانہ امتحان  2021کے نتائج کااعلان آج

یونیورسٹی آف سر گودھاکے زیراہتمام ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اینڈ کامرس پہلا سالانہ امتحان 2021 کے نتیجہ کا اعلان مورخہ 29نومبر2021کو کیا جارہا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نتیجہ کے اعلان کی تقریب صبح 11:30بجے نون بزنس سکول آڈیٹوریم ، یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقد ہوگی ۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہروائس چانسلر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں نقد انعامات ، میڈل اور میرٹ سرٹیفیکیٹ تقسیم کرینگے ۔ اعلامیہ کے مطابق عائشہ صدیقہ رول نے 647نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ،ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس پروگرام میں محمد معین ضلع خوشاب نے 643نمبر لے کرپہلی ، مائدہ خالد 639نمبر لے کر دوسری ، مریم بتول ضلع سرگودھا نے 618نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں