موسم بدستور خشک اور سرد ،سموگ کے ڈیرے ،بیماریاں عام

موسم بدستور خشک اور سرد ،سموگ کے ڈیرے ،بیماریاں عام

ناک’ کان’ گلے کے امراض میں اضافہ،بارش نہ ہوئی تو بیماریاں بڑھ جائینگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا اور گردونواح میں موسم بدستور خشک اور سرد ہونے کے باعث جہاں سموگ نے ڈیرے ڈال لئے ہیں وہاں پر ناک’ کان’ گلے کی وباء میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اگر بارشیں نہ ہوئیں تو مختلف بیماریوں میں اضافے کے امکانات بڑھ جائینگے اس میں صرف احتیاط ہی لوگوں کو بیماریوں سے بچا سکتی ہے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے اسسٹنٹ پروفیسر ماہر امراض ناک’ کان’ گلہ ڈاکٹر محمد خلیل رانا نے کہا کہ اس موسم میں کولڈ ڈرنک’ مونگ پھلی وغیرہ کھٹی چیزیں جہاں گلے کی خرابی کا موجب بنیں گی وہاں پر یہ دیگر بیماریوں کو جنم دے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں