ڈیلرز کی ہڑتال،کھاد نایاب،کاشتکار خوار ہو گئے

ڈیلرز کی ہڑتال،کھاد نایاب،کاشتکار خوار ہو گئے

بے بنیاد مقدمات ختم ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی،ڈیلرز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع سرگودھا او خوشاب کے کھاد ڈیلرز کی غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کے باعث مہنگے داموں کھاد بھی نیاب ہو گئی، اور کاشتکار خوار ہو کر رہ گئے ہیں،جو کہ کھاد کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے ’صورتحال کے باعث گندم کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، دوسری جانب کھاد ڈیلروں کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کئے گئے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے ’ جب تک ایف آئی آرز واپس نہیں لیں جاتی ہڑتال جاری رہے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں