عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری :خزراں علی

عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری :خزراں علی

اسسٹنٹ کمشنر کی شہریوں،کاشتکاروں کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

قائدآباد( نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر خزراں علی نے شہریوں اور کاشتکاروں کے مسائل سنے جن کو فوری حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ھے ، انہوں نے کہاکہ شہریوں اور کسانوں کے مسائل کو پہلی ترجیح پر حل کرنا ہی ہماری اولین ذمہ داری ھے ، وہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کھلی کہچری اراضی سنٹر قائدآباد میں منعقدہ کے دوران سائلین کے مسائل سننے کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کر رہی تھیں ، اس موقع پر نائب تحصیلدار زیارت حسین خان، اراضی سنٹرکے ایل آر او قاسم بشیر ، کلرک اے سی آفس ملک رشید اختر کلو ویگرعملہ موجود تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں