غیرقانونی طور پر گنا خریدنے والے 4کنڈے سیل

غیرقانونی طور پر گنا خریدنے  والے 4کنڈے سیل

اسسٹنٹ کمشنر شاہپور خرم مختار اور ڈائریکٹر انڈسٹریز آفیسر محمد اظہر نے چھاپے مار کر غیرقانونی طور پر چلائے جانے والے کنڈوں کو سیل کردیا

شاہپور صدر (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار ) پرمٹ کے بغیرگنے کی خریداری کرنے والے چار کنڈوں کو سِیل کردیا۔ سیِل کیے گئے کنڈوں کے مالکان عنصر بھٹی ، گل بوستان خان، محمد فہد اور محمد عمران کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر متعلقہ اتھارٹیز سے باضابطہ پرمٹ حاصل کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں