خرم شہزاد،امین خان کا دائود خیل میں ڈسپوزل کا دورہ

خرم شہزاد،امین خان کا دائود خیل میں ڈسپوزل کا دورہ

این اے 95اور پی پی 86میں ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

دائودخیل(نامہ نگار )حلقہ این اے 95اور پی پی 86میں جاری تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا ئے ، کسی قسم کی کوتاہی اور ناقص میٹریل برداشت نہیں کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر میانوالی خرم شہزاد نے ایم پی اے امین اللہ خان کے ہمراہ پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے دائودخیل ڈسپوزل کے دورہ کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ، انہوں نے کہا ترقیاتی کاموں میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا ئیں حکومت کی جانب سے ضلع میں اربوں روپے کے پراجیکٹ جاری ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے ، انہوں نے عوام کو پیغام دیا کہ یکم دسمبر تا 31دسمبر تک کورونا ویکسنیشن مہم گھر گھر حکومت کی جانب سے جاری ہے اور 12سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین نہیں لگوا ئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں