بہتر کارکردگی پر 40 ویکسی نیٹروں میں موٹر سائیکل تقسیم

 بہتر کارکردگی پر 40 ویکسی  نیٹروں میں موٹر سائیکل تقسیم

ہیلتھ اتھارٹی میں ویکسی نیٹروں کو بہتر کارکردگی دکھانے پر موٹر سائیکل دے دیئے گئے

سرگودھا(نامہ نگار ) تفصیل کے مطابق محکمہ صحت سرگودھا نے کووڈ کے پہلے مرحلہ کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے پر 40 ویکسی نیٹروں میں موٹر سائیکل تقسیم کر دیئے ۔ اس سلسلہ میں ایک سادہ تقریب میں ڈی ایچ او محکمہ صحت سرگودھا ڈاکٹر ظفر نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ویکسی نیٹر وں میں موٹر سائیکلوں کی جابیاں تقسیم کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں