حکومتی گائیڈ لائن نظر انداز،آلودگی کا پھیلائو باعث تشویش

حکومتی گائیڈ لائن نظر انداز،آلودگی کا پھیلائو باعث تشویش

اس وقت 670 چھوٹے بڑے صنعتی یونٹ کام کر رہے ،فضا آلودہ ہو رہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )حکومتی گائیڈ لائن پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ضلع میں آلودگی کا پھیلاؤ باعث تشویش صورتحال اختیار کرنے لگا ہے ، ذرائع کے مطابق سرگودہامیں اس وقت 670 چھوٹے بڑے صنعتی یونٹ کام کر رہے ہیں جن میں سے 255 سٹرس گریڈنگ او ر354 سٹون کرشنگ یونٹ بھی مصروف عمل ہیں جن کی وجہ سے فضا ء میں آلودگی علاقے کیلئے مسائل کا باعث بن رہی ہے ۔ اس طرح پولٹری شیڈز ’ کینو پروسنگ یونٹ او رسیوریج سسٹم میں پولی تھین بیگ بھی ماحول کو آلودہ کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں جس سے نت نئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں، اور ہسپتالوں میں آلودگی کا شکار مریضوں کی بھرمار ہے ،دوسری طرف ماحولیاتی آلودگی کاباعث بننے والے اداروں/یونٹس کے خلاف حکومتی پالیسی کے تحت عملدرآمدایک چیلنج بنا ہوا ہے اور حالات پر قابو پانا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔جس پر حکومت نے انتظامیہ کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے خصوصی کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں