تجاوزات کرنیوالوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کااعلان

تجاوزات کرنیوالوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کااعلان

جرمانے ،سامان ضبط ،مقدمات درج کروائے جا رہے :چیف آفیسر کارپوریشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی حدود میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف آپریشن ہر صورت جاری رہے گا۔قانون کی روشنی میں بھاری جرمانے ۔،سامان ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی درج کروائے جا رہے ہیں،سی او کارپوریشن نے شہر کے مختلف بازاروں میں جاری آپریشن کی نگرانی کے موقع پر کہا کہ اعلی حکام کے آرڈرز کی تکمیل اور حکومت کے مشن کو ہر حال میں پایا تکمیل پہنچایا جائے گا۔ گوالہ کالونی کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کے بعد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور شہریوں کی مشکلات کافی حد تک کم ہو جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں