94شمالی میں ہائی سکول نہ ہونے سے طلبہ پریشانی کاشکار

94شمالی میں ہائی سکول نہ ہونے سے طلبہ پریشانی کاشکار

ایک گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول موجود ،گنجائش سے زیادہ بچے زیر تعلیم

سرگودھا(نامہ نگار )94شمالی میں ہائی سکول نہ ہونے کے باعث طلباء وطالبات کی ایک بڑی تعداد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،تفصیل کے مطابق علاقہ میں ایک گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول موجود ہے تاہم اس میں بھی بچوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہے ،اورہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے مڈل کے ساتھ ساتھ میٹرک کے طلباء و طالبات کو روزانہ دوردراز کا سفر طے کر کے قریب ترین علاقوں کے سکولوں میں جانا پڑتا ہے ، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایلیمنٹری سکول کو ہائی کادرجہ دے کر اس کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک عرصہ سے کوشاں ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ، طلباء تو سفر طے کر لیتے ہیں مگر طالبات کو دوہری مشکلات کا سامنا ہے ، جس کے باعث اس علاقہ میں لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد ہائی تعلیم سے محروم ہو کر گھروں میں بیٹھ چکی ہے ، ایجوکیشن اتھارٹی کے ساتھ ساتھ سیاسی نمائندوں سے بھی التجاکی جا چکی ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں