31 دسمبر تک زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ڈورنہ افسروں، ملازمین کیخلاف ایکشن، نئی ڈیڈ لائن دیدی گئی

31 دسمبر تک زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ڈورنہ افسروں، ملازمین کیخلاف ایکشن، نئی ڈیڈ لائن دیدی گئی

سرگودھا سمیت متعدد اضلاع میں کمپیوٹرائزیشن کا عمل 6سال سے زیر التوا،14مرتبہ ڈیڈ لائن دی گئی ، پٹواریوں نے ریکارڈ دبا رکھا ہے ،ذرائع،سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا

سرگودھا(نامہ نگار)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے جاری پروگرام پر عملدرآمدکی سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تکمیل کی نئی ڈیڈ لائن 31دسمبر 2021مقرر کر دی، ذرائع کے مطابق لینڈ ریکارڈ سنٹر ز کے قیام کے بعد سے زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل جاری ہے ،سرگودھا سمیت متعدد اضلاع میں کمپیوٹرائزیشن کے عمل کی تکمیل گزشتہ روز چھ سالوں سے مسلسل التواء کا شکار ہے ، حکومت کے علم میں ذرائع سے آیا ہے کہ جن موضع جات کا ریکارڈ/رجسٹرحقداران زمین کو کمپیوٹرائزڈ نہیں کیا گیا وہاں کے پٹواریوں نے متعلقہ ریکارڈ دبا رکھا ہے اور مسلسل لعت و لعل سے کام لے رہے ہیں قابل ذکر عمل یہ ہے کہ اس حوالے سے 14مرتبہ ڈیڈ لائن دی جا چکی ہے ،بورڈ آف ریونیو پنجاب نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سنٹر بی او آر پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت نامہ جار کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں