وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات کے بروقت ازالہ میں ناکام افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنیکی ہدایت

وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات کے بروقت ازالہ میں ناکام افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنیکی ہدایت

40یوم سے زائد التوا کا شکار شکایات کا نوٹس ،افسروں کی سخت سرزنش ،عوامی شکایات کے حل میں آڑے آنے والے افسر وں کو برداشت نہیں کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنراصغر جوئیہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سرگود ھا محمد اصغر جوئیہ نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات کے بروقت ازالہ میں ناکام افسر وں کو متنبہ کیا ہے کہ عوامی شکایات کے حل میں آڑے آنے والے افسر وں کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ناقص کارکردگی پر اظہار وجوہ کے نوٹس کے بعد انہیں سرنڈر کر دیاجائیگا ،وہ اپنے کانفرنس روم میں وزیر اعظم سٹیز ن پورٹل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ا جلاس میں بلال فیروز جوئیہ،فاروق حیدر عزیز ،ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی کے علاوہ تمام متعلقہ اداروں کے افسر بھی موجودتھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہریوں کی شکایات کو بروقت حل کیاجائے ، انہوں نے 40یوم سے زائد التوا کا شکار شکایات کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ اداروں کے افسران کی سرزنش کی ۔انہوں نے سائلین کے مسائل کے اطمینان بخش حل اور جواب نہ دینے پر بھی سخت کارروائی کا عندیہ دیا ۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ ڈی سی آفس میں ایک ماہ کے دوران پورٹل پر موصول ہونے والی بیشتر شکایات کو فوری حل کیاگیا ، ماتحت اداروں میں 32332 شکایات میں سے 31682 شکایات حل کی گئیں ،پورٹل پر 418 نئی شکایات درج ہوئی ہیں ، 53شکایات 21 روز اور 4 چالیس روز سے زیر التواء ہیں ،ڈپٹی کمشنر نے سخت کارروائی اور اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں